• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سال 2019 کا بدلہ لیتے ہوئے اُنہیں صبر اور حوصلہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

سال 2019 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گریٹا تھنبرگ کا مذاق اڑایا تھا جب انہیں ٹائم میگزین کی سالانہ شخصیت کے لیے نامزد کیا گیا تھا، اب گریٹا نے موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ٹرمپ کو اُن کے ہی اپنے ٹوئٹ سے اُنہیں کرارا جواب دیا ہے۔

امریکا میں گزشتہ کئی روز سے صدارتی انتخابات جاری ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ بے صبری سے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، اس حوالے سے اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ ’بس اب گنتی روک دیں۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ یہ نہایت ہی مضحکہ خیزہے۔‘

گریٹا تھنبرگ نے امریکی صدر کو اُن کا مشورہ اُنہیں ہی دیتے ہوئے کہا کہ ’ڈونلڈ کو اپنے غصے پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہیے، اس کے بعد اُن کو چاہیے کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ کوئی اچھی سے فلم دیکھنے جائیں۔‘

نوجوان سماجی کارکن نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’ٹرمپ تھوڑا صبر اور حوصلہ رکھیں، چِل کریں چِل۔‘

واضح رہے کہ سال 2019 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر گریٹا تھنبرگ کے لیے وہی ٹوئٹ کیا تھا جو آج گریٹا نے ٹرمپ کے لیے کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گریٹا تھنبرگ کے لیے ٹوئٹ:

آج گریٹا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ سے ہی اُنہیں جواب دے کر ٹرمپ مخالف سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات میں پولنگ کے 2 دن بعد بھی نتائج مکمل نہ ہو سکے، امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج غیر معمولی طور پر التواء کا شکار ہیں۔

اب تک کے نتائج میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی پوزیشن نسبتاً مضبوط ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ دوسری بار منتخب ہوسکیں گے یا وائٹ ہاؤس جو بائیڈن کا مقدر بنے گا۔

نیواڈا، جارجیا، پنسلوینیا، شمالی کیرولائنا کے نتائج ہی فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔

تازہ ترین