مسلم ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پر مبنی حقیقت ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ بلاول بھٹو کی ذاتی رائے ہے، اس حقیقت کے گواہ قائد نواز شریف خود اور پاکستان کی عوام ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے ایجنڈے کی تیاری کے وقت نون لیگ نے فوجی قیادت سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ایجنڈے میں طے پایا تھا کہ کسی ایک ادارے پر کوئی الزام عائد نہیں کیا جائے گا صرف اسٹیبلشمنٹ کا نام لیا جائے گا۔