کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن( ر) صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی کے مقدمہ میں کیپٹن (ر) صفدر کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا، عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چالان جمع کرانے کے لئے مہلت دیتے ہوئے سماعت 9نومبر تک ملتوی کردی ہے۔