• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ اور سلمان خان نئی فلم میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئینگے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے پرستارشدت سے ان کی بڑی اسکرین پرواپسی کے منتظر ہیں، اطلاعات ہیں کہ نئی فلم میں بولی وڈ کے 2 معروف خانز اکٹھے ہونے جارہےہیں۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ اور سلمان نئی فلم میں ایک بار پھرساتھ نظر آئیں گے۔ اگرچہ شاہ رخ خان کی جانب سے ان کےآئندہ پروجیکٹ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم میڈیا میں اطلاعات زیرگردش ہیں کہ ان کی آنے والی فلم کا نام “پٹھان “ہے۔ فلم کی کاسٹ میں جان ابراہم بھی شامل ہیںجو ولن کا کردار ادا کریں گے جبکہ دپیکا پڈوکون ہیروئن ہوں گی۔ممبئی مررکی رپورٹ کے مطابق سلمان خان اس فلم میں مختصر کردار ادا کررہے ہیں۔ اس سے قبل وہ سال 2018 میں شاہ رخ کی فلم “زیرو” میں بطورمہمان اداکارنظرآئے تھے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے یہ 2 بڑے نام گزشتہ دہائی سے ایک دوسرے کی فلموں میں مختصرکردارادا کررہے ہیں، جہاں سلمان خان، شاہ رخ کی فلم “اوم شانتی اوم ” اور ” کچھ کچھ ہوتا ہے” میں نظرآئے وہیں شاہ رخ نے بھی ” ہردل جو پیار کرے گا” اور “ٹیوب لائٹ” میں بطور مہمان اداکارکام کیا۔امکان ہے کہ شاہ رخ رواں سال کے اختتام پر” پٹھان ” کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

تازہ ترین