• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کیجانب سے ٹنڈوجام میں بچت بازار کا انعقاد

پاکستان پیپلز پارٹی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کی جانب سے ٹنڈوجام میں بچت بازار کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے شرجیل میمن نے کہا کہ بازار میں دالیں، چاول، آٹا سمیت روز مرہ کی اشیاء موجودہیں.

اُن کا کہنا تھا کہ اس بچت بازار میں مارکیٹ سے کئی گنا کم دام پر اشیاء فروخت کی جارہی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ عام مارکیٹ میں بھی اشیاءخورونوش کی قیمتیں کم ہوں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس بازار میں ہم شکر، آٹا، دالیں جس قیمت پر فروخت کررہے ہیں پاکستان میں کہیں دستیاب نہیں۔

تازہ ترین