• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالقادر بلوچ کا بیان بدقسمتی ہے، ان سے یہ توقع نہیں تھی، شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سابق صدر عبدالقادر بلوچ کے بیان کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے یہ توقع نہیں تھی۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اصل حقیقت سے عبدالقادر بلوچ اور میں بھی واقف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللّٰہ زہری کو مدعو نہ کرنے کو اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے بیانیے سے ملانا جھوٹی بات ہے۔


سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عبدالقادر بلوچ ن لیگ چھوڑنا ہی چاہتے تھے تو استعفیٰ دے دیتے اور بات ختم ہوجاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ عبدالقادر بلوچ جس بیانیے کی بات کر رہے ہیں، اس کا کسی رہنما نے ذکر تک نہیں کیا۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے بیانیے سے پورا پاکستان اتفاق کرتا ہے، وہ متفق نہیں تھے تو جماعت کے اندر بات کرتے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ کا بیان بدقسمتی ہے، ان سے یہ توقع نہیں تھی۔

تازہ ترین