• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کے بیان کی غلط تشریح ڈوبتی کشتی کیلئے تنکے کا سہارا ہے، مریم نواز


سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی غلط تشریح کچھ لوگوں کی ضرورت ہے، یہ ڈوبتی کشی کو تنکےکا سہارا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا مستقبل بدلا ہوا پاکستان ہے۔


انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، بلاول بھٹو، پیپلز پارٹی، میں اور ن لیگ جانتے ہیں یہ کون اور کیوں کرارہا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ عوام کا بیانیہ ہے، نوازشریف کی اصل منزل اور مقام پاکستان ہے، وہ ضرور وطن لوٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں یہ دھاندلی کرچکے اور کرنا چاہ رہے ہیں، ن لیگ نے عوام کی خدمت کی ہے اور میں لوگوں کے جذبات دیکھ کر آئی ہوں۔

تازہ ترین