• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا جو بائیڈن کی کامیابی کو چیلنج کرنے کا اعلان

امریکی میڈیا کی جانب سے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی جیت کے اعلان کے بعد صدر ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا، انہوں نے جو بائیڈن کی جیت کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے نتائج اگلے ہفتے عدالت میں چیلنج کریں گے، ہم سب جانتے ہیں بائیڈن کیوں اتنی جلدی فتح کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کے اس غلط دعوے میں ان کےمیڈیا کے ساتھی بھی ان کے مددگار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سچ کو سامنے نہیں آنے دینا چاہتے، حقیقت یہ ہے کہ الیکشن ابھی خاتمے سے بہت دور ہے۔


دوسری جانب نئے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اس عظیم ملک کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، آگے ہمیں مشکل چیلنجز درپیش ہیں۔

نئے منتخب امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جنہوں نے مجھے ووٹ دیا یا نہیں دیا، میں سب کا صدر ہوں۔

جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ میں امریکی عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

تازہ ترین