پنسلوینیا، ایریزونا، جارجیا اور نیواڈا کی ریاستوں میں برتری حاصل کرنے کے بعد امریکی صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن کی جیت کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی قانونی جنگ میں تیزی لانےکا فیصلہ کرلیا ہے۔
جو بائیڈن کے لیے وائٹ ہاؤس کی منزل بہت قریب رہ گئی ہے، جبکہ ٹرمپ کی جیت کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔
ڈیمو کریٹک کے امیدوار جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی گنتی سے واضح جیت نظر آرہی ہے، تمام ووٹوں کی گنتی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی ووٹر اختلاف کے بجائے جوڑنے والی سیاست چاہتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن کو جیت کا جھوٹا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے، وہ بھی یہ دعویٰ کرسکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تو قانونی کارروائیوں کا آغاز ہی ہوا ہے۔
ٹرمپ نے جارجیا میں فوجیوں کے لاپتا ووٹوں کا سوال بھی اُٹھادیا۔