امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی امریکا کی مختلف ریاستوں میں مظاہرے کررہے ہیں، بعض مقامات پر مظاہرین کے ہاتھ میں اسلحہ بھی نظر آیا، جبکہ مظاہرین نے ’ہمارے ووٹ گنو‘ کے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔
امریکا کی مختلف ریاستوں میں صدر ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے مظاہرے جاری ہیں، کہیں ٹرمپ کے حق میں تو کہیں جو بائیڈن کی حمایت میں لوگ سڑکوں پر نکلے۔
کسی کسی جگہ ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے آمنے سامنے آنے اور معمولی جھڑپوں کے واقعات پیش آئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کی سپریم کورٹ نے ریاست پنسلوانیا کو الیکشن ڈے کے بعد موصول ہونے والے ووٹوں کو علیحدہ کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پنسلوانیا میں کانٹے کا مقابلہ ہے تاہم بائیڈن کو معمولی برتری حاصل ہے۔
امریکی سپریم کورٹ نے رپیلبکن پارٹی کی درخواست پر ریاست پنسلوانیا میں الیکشن ڈے کے بعد وصول ہونے والے ووٹوں کو علیحدہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
مٹھی بھر ووٹ صدارتی الیکشن پر اثر انداز نہیں ہو سکتے،
امریکی ریاست پنسلوینیا کے نائب گورنر جان فیٹرمین کہتے ہیں کہ مٹھی بھر ووٹ صدارتی الیکشن پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔
امریکی ریاست پنسلوینیا کے نائب گورنر جان فیٹرمین کہتے ہیں کہ مٹھی بھر ووٹ صدارتی الیکشن پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔
پنسلوینیا کے نائب گورنر جان فیٹرمین نے الیکشن ڈے کے بعدموصول ووٹ علیحدہ کرنے کے عدالتی حکم پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر ووٹ صدارتی الیکشن پر اثر انداز نہیں ہو سکتے، عدالتی حکم محض قانونی حکمتِ عملی ہے۔