• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورتوں سے متعلق وزیر اعظم اور اُن کے وزیر کا متضاد بیانیہ


عورتوں کی عزت کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا بیانیہ کچھ اور ہے جبکہ ان کے وزیر کا کچھ اور ہے۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں مریم نواز کی ذاتیات پر گفتگو کی اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

علی امین گنڈا پور کے بیان کے برعکس وزیر اعظم عمران خان نے کل کہا تھا کہ پاکستان میں عورتوں کی عزت کی جاتی ہے، جس کا مخالفین ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کی جانب سے مریم نواز سے متلعق کی گئی گفتگو  پر وفاقی وزیر کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فارق حیدر نے وفاقی وزیر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے  علی امین گنڈا پور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے الفاظ پر مریم نواز سے معافی مانگیں۔


راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے ہماری روایات و اقدار اور گلگت بلتستان کے عوام کی توہین کی۔

انہوں نے کہا کہ علی امین کو سیاست میں اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

تازہ ترین