• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بنچ، مقامی زمینداروں کیخلاف درخواست دائر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے مٹیاری کی رہائشی خاتون کی جانب سے مقامی زمینداروں کے اوطاق پرحملے‘ سامان کو آگ لگانے اور اراضی خالی کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کے خلاف دائردرخواست پر ایس ایس پی مٹیاری‘ ایس ایچ او مٹیاری اور سعید آباد اور نامزد زمینداروں کو 2دسمبر کے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔ دادلی کھوسو کی جانب سے دائر درخواست میں کہاگیا تھا کہ وہ گذشتہ 50سال سے مٹیاری کے گوٹھ مصری خان کھوسو میں رہ رہے ہیں اورمحکمہ جنگلات کی 4ایکٹراراضی پر کاشتکاری کر کے گذربسر کرتے ہیں ۔6جون 2020ءکو مقامی زمینداروں انعام شاہ راشدی‘ کریم بخش اور سائیں بخش حاجانو کے ساتھیوں نے ان کی اوطاق پرحملہ کرکے گھروں کو آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں اناج اورگھرکا سامان جل گیا،اوطاق اور گھروں پر حملے کے خلاف مٹیاری پولیس کو اور بعدازاں سیشن جج مٹیاری کو درخواستیں دی تھیں لیکن بااثر ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی بلکہ بااثر زمیندار ہمیں زمین خالی کرنے کے لئے مسلسل ہراساں کررہے ہیں اوردھمکیاں دے رہے ہیں ‘پولیس کو نامزد زمیندارو ں کے خلاف کاروائی کا حکم دیاجائے اورہراساں کرنے سے روکا جائے اورتحفظ فراہم کیاجائے۔

تازہ ترین