• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نام بتائیں کون انکو بلیک میل کررہا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ عمران خان نام بتائیں کون انکو بلیک میل کررہا ہے ہمارا پیغام ہے گھر جائیں، آپ کی سلیکٹڈ حکومت ختم ہوچکی،۔عمران صاحب آپ کو آپکی ووٹ چوری بلیک میل کررہی ہے، آٹا اور چینی بلیک میل کررہی ہے۔عمران صاحب اگر آپ ووٹ چوری نہ کرتے تو کوئی آپ کو بلیک میل نہ کرسکتا۔عمران صاحب اگر آپ نواز شریف کی طرح عوام کے منتخب وزیراعظم ہوتے تو کوئی آپ کو بلیک میل نہ کر سکتا۔ ‎

تازہ ترین