لاہور( این این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدارماضی کے حکمرانوں کی طرح جھوٹے دعووں اورجعلی بیانات پرنہیں بلکہ حقیقی خدمت پریقین رکھتے ہیں،حکومت کا عوام سے ایک اور وعدہ پوراہوا، تحریک انصاف کی حکومت میں پسماندہ اضلاع ترقی کی جانب گامزن ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حافظ آباد جیسے پنجاب کے اہم شہر کو گزشتہ کئی دہائیوں سے لگاتار پسماندہ رکھا گیا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے 4500ملین کی لاگت سے118 کنال پر محیط یونیورسٹی اور2000ملین کی لاگت سے 400 بیڈ زکے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا منصوبہ دیا اور یہی حقیقی تبدیلی ہے۔