• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: نجی اسکول کے طالب علم پر تشدد، سندھ ہائی کورٹ کا نوٹس

جیکب آباد (نا مہ نگار)جیکب آباد کے نجی اسکول میں پانچویں جماعت کے طالب علم پر تشدد کا سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا، سیشن جج اور محکمہ تعلیم سے رپورٹ طلب،سندھ اسمبلی کے رکن اسلم ابڑو کے نجی اسکول میں پانچویں جماعت کے طالب علم ساحل ملغانی پر سبق یاد نہ کرنے پر استاد کے تشدد کا سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج اور محکمہ تعلیم کے افسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے اس سلسلے میں رابطے پر ڈی سی غضنفر علی قادری نے بتایا کہ طالب علم پر تشدد کے معاملے کی تحقیقات مکمل کی ہے۔ اسکول انتظامیہ اور طالبعلم کا بیان لیا ہے۔ اب عدالت کو رپورٹ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ضلع کونسل روڈ پر قائم نجی اسکول کے ایک معلم احمد علی کٹپر نے سبق یاد نہ ہونے پر ساحل ملغانی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا،تشدد کے نشانات طالبعلمکے جسم پر موجود تھے۔ استاد کے تشدد کے خلاف طالبعلمنے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تھا۔

تازہ ترین