اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے جسٹس قاضی فائزعیسی کیس فیصلے سے انحراف کرکے فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعلی کا معاون مقرر کیا ہے ۔
حکومتی اقدامات آزاد عدلیہ کیلئے کم سے کم عزت کا اظہار کرتے ہیں، وفاقی حکومت اپنے عمل سے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں سے انحراف کر رہی ہے، حکومت اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کو بہت کم عزت بخش رہی ہے۔