سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ یوتھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سندھ کے جزائر پر وفاق کے قبضے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی گھنٹہ گھر سے شروع ہوئی، شرکاء نے مختلف شاہراہوں پر گشت کیا، سکھر پریس کلب پہنچ کر دھرنا دیا، شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز و بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر وفاقی حکومت کے خلاف تحریریں درج تھیں جبکہ شرکاء نے سندھ کے حقوق کے حوالے سے نعرے بھی بلند کئے۔