• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL 5: جنوبی افریقہ کے ڈین ویلاس کراچی پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے باقی میچز کے لیے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈین ویلاس اور کیمرون ڈیلپورٹ کراچی پہنچ گئے۔

تفیصلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے باقی میچز کے لیے انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

انگلینڈ کے روی بوپارا اور ویسٹ انڈیز کے چیڈوک والٹن بھی کراچی پہنچ چکے ہیں۔

کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوگئے ہیں، نتائج آنے تک کھلاڑی مکمل آئسولیشن میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی پہنچنے والے کرکٹرز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے جبکہ ایونٹ کے میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم 9 نومبر کی شام کراچی میں پہلا پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز منگل کو پریکٹس سیشن کریں گی۔

تازہ ترین