• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ُPSL 5: انگلینڈ کے فاسٹ بولر ثاقب محمود کراچی پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے باقی میچز کے لیے انگلینڈ کے فاسٹ بولر ثاقب محمود بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر ثاقب محمود پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈین ویلاس اور کیمرون ڈیلپورٹ ، انگلینڈ کے روی بوپارا اور ویسٹ انڈیز کے چیڈوک والٹن کراچی پہنچےتھے۔

واضح رہے کہ کراچی پہنچنے والے کرکٹرز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے جبکہ ایونٹ کے میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم 9 نومبر کی شام کراچی میں پہلا پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز منگل کو پریکٹس سیشن کریں گی۔

تازہ ترین