• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتار پور راہداری کے افتتاح کو 1 سال مکمل، سالگرہ کی تقریبات کل ہوں گی

پاکستان اور بھارت کے درمیان سکھ یاتریوں کی آمد کے لیے بنائی گئی کرتار پور راہداری کے افتتاح کو ایک سال مکمل ہوگیا۔

ممبر پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک سردار اندر جیت سنگھ نے کرتار پور راہداری کے ایک سال مکمل ہونے پر بیان جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کی پہلی سالگرہ کی تقریبات کل ہوں گی۔

اندر جیت سنگھ نے مزید کہا کہ کرتارپور راہداری حکومت پاکستان کا سکھوں کے لیے تحفہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈور کا افتتاح کیا تھا۔

تازہ ترین