میرپورخاص کے علاقے سندھڑی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔
قتل کے خوف سے روپوش لڑکی کے شوہر غلام قادر کا کہنا ہے کہ وڈیرے نے جان بخشی کے لیے 10 لاکھ روپے لیے۔
غلام قادر کا مزید کہنا تھا کہ بیوی واپس کرنے کا وعدہ کیا مگر بیوی زندہ واپس نہ آئی۔
مقتولہ کے شوہر نے کہا کہ ملزمان آزاد ہیں اور اب اس کے تعاقب میں ہیں، اسے بھی جان کا خطرہ ہے۔