گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عدالتی حکم کے باوجود سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر فاضل جج نے سی پی ا و وقاص نذیر کو ایس ایچ او ماڈل ٹائون کیخلاف محکمانہ کاررووائی کرنے کا حکم دے دیا سب انسپکٹر وقاص اکبر نے ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے ممبر ہارون ارشد مہر کے گھر پر بلا جواز چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں کوو ہراساں کرنے پر ایڈووکیٹ ہارون ارشد مہر نے عدالت میں سب انسپکٹر کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست دی تھی۔ جس پر عدالت نے ایس ایچ او ماڈل ٹائون کو سب انسپکٹر وقاص اکبر کیخلاف مقدمہ درج کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر تاحال عمل نہ ہو سکا جس کیخلاف عدالت نے گزشتہ روز سی پی او گوجرانوالہ کو ایس ایچ او کیخلاف محکمانہ کارروائی کرکے 20اپریل کو عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے