سوات(نمائندہ جنگ)سوات کے علاقے عالم گنج میں اوباش نوجوان نے 4سالہ بچے کو ورغلا کرزیادتی کا نشانہ بنایا،چارباغ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ‘ملزم کے خلاف مقدمہ درج‘ تفتیش جا ری ہے، واقعہ نواحی علاقے عالم گنج میں پیش آیا جہاں پر سترہ سالہ نوجوان محمد عباس ولد فضل ہادی نے مبینہ طور پر چار سالہ بچے ہارون کو ورغلا پھسلا کر اپنے ہوس کا نشانہ بنایا اور اسے بری طرح زخمی کردیا،ایس ایچ اوچارباغ محمد آیاز کے مطابق بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوچکی ہے جس پر ملزم محمد عباس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔