کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی عارفہ صدیق نے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اقبال کاسی ایڈووکیٹ کو صدر اور علی حسن بگٹی ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیشنل پینل کے امیدواروں کی کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی خوشگوارتبدیلی کا تازہ جھونکا ہے،وکلاء برادری نے پروفیشنل پینل کے امیدواروں کو ووٹ دیکر ان پر بھاری ذمہ داری عائد کر دی ہے کہ وہ آئین و قانون کی بالادستی اور سستے انصاف کی فراہمی کے ساتھ تمام وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کلیدی کرداراحسن انداز میں ادا کرینگے ،انھوں نے کہا کہ وکلاء کا شمار باشعور طبقات میں ہوتا ہے اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں وکلاء نے جمہوری انداز میں اپنی قیادت کا انتخاب کرکے بار کی روشن روایات کے تسلسل کو جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور جمہوری انداز میں خوشگوار ماحول میں وکلاء برادری کے انتخابات کے انعقاد پر تمام وکلاء مبارکباد کے مستحق ہیں اور امید ہے کہ کوئٹہ بار کی نومنتخب کابینہ وکلاء برادری کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے اپنا کلیدی کردار احسن انداز میں نبھائے گی۔