• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال کا یوم ولادت،مزار پر گارڈز تبدیلی کی تقریب


علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔

اس سے قبل یہ ذمہ داری پاکستان رینجرز کے پاس تھی۔ پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر کموڈور نعمت ﷲ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 143واں یوم پیدائش آج ملی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی جس میں شاعر مشرق کی تحریک پاکستان کیلئے جدوجہد کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔

تازہ ترین