• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالجلیل جان PDM خیبر پختونخوا کے میڈیا کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مقرر

سیکریٹری اطلاعات جے یو آئی ف عبدالجلیل جان پی ڈی ایم خیبرپختونخوا کے میڈیا کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مقرر ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر عبدالجلیل جان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مجھے ثمر بلور اور روبینہ خالد کی تجویز پر کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم، کے پی کے میڈیا کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عبدالجلیل جان نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے کے این او سی کے لیے ڈی سی کو درخواست دے رکھی ہے لیکن ڈی سی کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔

عبدالجلیل جان نے یہ بھی کہا کہ اجازت ملے یا نہ ملے پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت میں ہوگا اور ہم کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے بھرپور کوشش بھی کریں گے۔

تازہ ترین