• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسمبر تک حکومت کو نہیں دیکھ رہا، مولانا فضل الرحمان

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں اپنے ایجنڈے پر متفق ہیں، دسمبر تک حکومت کو نہیں دیکھ رہا ہوں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کے غیرسنجیدہ اقدامات اور نااہلی سے ملک معاشی ابتری کا شکار ہو گیا ہے۔


فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی کاوشیں کامیابی کے قریب ہیں، حکومت عوامی جلسوں سے خائف ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین اپنی کارکردگی چھپانے کے لئے اپوزیشن کی کردار کشی کررہے ہیں۔

تازہ ترین