• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول کی تاریخی اہمیت کی حامل مسجد آیا صوفیہ میں رہنے والی بلی 16 برس کی عمر میں دنیا سے چل بسی۔

ترکی کی اہم شخصیات ، علمائے کرام اور عوام کا بلی کی موت پر شدید غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بلی گزشتہ سولہ برسوں سے آیا صوفہ میں قیام پذیر تھی اور وہاں کے لوگوں کی بہت پسندیدہ بھی تھی۔ اس بلی کا نام ترکی کے رہنے والے نے ’گلی‘رکھا ہوا تھا ۔

دنیا بھر میں عالمی وبا کے بعد ’گلی‘ بھی اکثر بیمار رہا کرتی تھی اور دو ماہ سے بیمار تھی اس لیے اسے استنبول میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔

’گلی‘ سوشل میڈیا پر بھی مشہور تھی اس کا انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی اکاؤنٹ بنا ہوا تھا جس پر لاکھوں لوگوں موجود تھے۔ اس اکاؤنٹ کو مسجد کی انتظامیہ چلاتی تھی اور اسی اکاؤنٹ پر گلی کی موت کی خبر دی گئی۔


سوشل میڈیا پر ’گلی‘ کی موت کی خبر آتے ہی ترکی میں بہت سے لوگ رنجیدہ ہوگئے۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ بلی کی موت کی خبر پر ترکی کے اہم عہدوں پر تعینات لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

گورنر استنبول بھی سوشل میڈیا پر آگئے اور انہوں نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’بلی ! ہم تمہیں کبھی نہیں بھول سکیں گے۔‘

تازہ ترین