• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس ماحولیاتی معاہدے اور عالمی ادارہ صحت میں امریکہ کی واپسی کا خیرمقدم کریں گے، آسٹریلیا

کینبرا (اے پی پی)آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے پیرس ماحولیاتی معاہدے اور دیگر عالمی تنظیموں جیسے عالمی ادارہ صحت میں امریکہ کی واپسی کے اقدام کا خیرمقدم کرے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ امریکہ 2015 کے پیرس ماحولیاتی معاہدے اور عالمی ادارہ صحت سے علیحدہ نہ ہو لیکن نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے انتخابات سے قبل پیرس معاہدے میں امریکہ کی واپسی کے کیے گئےوعدے پر عمل درآمد کرتے ہیں توہم امریکا کو خوش آمدید کریں اور اس کے ساتھ ساتھ امریکا کی ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ ٹریڈ معاہدہ اور دیگر عالمی تنظیموں جیسے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) میں واپسی کا بھی خیرمقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ساتھ امریکہ کی شمولیت کا بھی خیرمقدم کرے گا کیونکہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث شروع ہونے والی عالمی کساد بازاری سے نکلنے کا راستہ تجارتی تنظیم کے مناسب اصولوں کے تحت مارکیٹ تجارت اور منصفانہ تجارت ہے۔واضح رہے کہ امریکہ حال ہی میں پیرس ماحولیاتی معاہدے سے باضابطہ طور پر علیحدہ ہو ا ہے ۔
تازہ ترین