کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان برقرار،نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں25پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25پیسے کی کمی سے 159.05روپے سے کم ہو کر 158.80روپے پر آگئی اور قیمت فروخت 159.15روپے سے کم ہو کر 158.90روپے پر آگئی ہے ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں10پیسے کی کمی کے بعد قیمت خرید 158.70سے کم ہو کر 158.60روپے اور قیمت فروخت 159.00سے کم ہو کر 158.90روپے ہو گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کم ہو جانے کے بعد 187.00کی بجائے 186.50روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی کے بعد189.00سے کم ہو کر 188.00روپے ہو گئی ہے اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 80پیسے کی کمی کے بعد اس کی قیمت خرید 207.30سے کم ہو کر 206.50روپے اور قیمت فروخت 209.30سے کم ہو کر 208.50روپے ہو گئی ہے ۔