• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پیمرا نے ان ہاؤس چینلز کے واجبات کی اقساط میں وصولی کا مطالبہ منظور کرلیا

چیئرمین پیمرا نے ان ہاؤس چینلز کے واجبات کی اقساط میں وصولی کا مطالبہ منظور کرلیا 


اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر کیپٹن جبار کی غفران مجتبیٰ ، راجہ اسد علی ، معظم ، زاہد بھٹی ، عرفان کھوسو و دیگر کےہمراہ گزشتہ روزچیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں کیبل آپریٹر ز کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، کیبل آپریٹرز نے موجودہ حالات کے مدنظر چیئرمین پیمرا سے ان ہائوس چینلز کی مد میں واجبات اقساط میں لینے کی درخواست کی جس پر چیئرمین پیمرا نےکورونا وائرس کی وجہ سے درپیش مشکلات کے مد نظر کیبل آپریٹرز کے اس مطالبہ کو منظور کرتے ہوئے ان ہائوس چینلز کی مد میں واجبات کو اقساط میں کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید