اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے،قمرالزمان کائرہ نے خود کو پندرہ دن کیلئے قرنطینہ کر لیا،وہ انتخابات کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلا رہے تھے ،وہ کچھ دنوں سے گلے میں سوزش اور نزلہ زکام محسوس کر رہے تھے ۔ان کا گزشتہ رات کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور خود کو پندرہ دن کے لیے قرنطینہ کر لیا ہے،گلگت بلتستان انتخابی مہم کے دورا ن وہ بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنمائوں سے بھی ملتے رہے ہیں۔