کہوٹہ (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے ہرفرد اور ادارے کا احتساب ہونا چاہیے۔موجودہ حکومت نے مہنگائی معاشی بدحالی کے ساتھ ساتھ کشمیر کا سودا کر دیا، تبدیلی کے نام پر حکمرانوں نے70سالوں کے دوران ملک کو بیدردی سے لوٹا۔PDMاور تحریک انصاف کی لڑائی ملکی ترقی کے لیے نہیں بلکہ اقتدار کی جنگ ہے، چینی چور ڈاکو سب سرگرم ہیں،سابق ادوار میں ناجائز کام کے لیے رشوت جبکہ موجودہ دور میں جائز کاموں کے لیے بھی رشوت دینا ضروری ہے ،پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں اگر کمی ہے تو صرف صاف اور شفاف قیادت کی جو صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی مہیا کر سکتی ہے ،ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی شمولیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر250خاندانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، امیر ضلع راولپنڈی مولانا سید عارف شیرازی نے بھی خطاب کیا۔