• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کے ساحل سمندر پر سیر سپاٹے

رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے سینئر اداکار منظر صہبائی اور اداکارہ ثمینہ احمد کی کراچی کے ساحل پر سیر سپاٹے کرتے سیلفی انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔

جیو ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف‘میں عبدالعلیٰ کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار منظر صہبائی نےحال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے ہمراہ ایک سیلفی پوسٹ کی ہے۔

View this post on Instagram

Beach times soulmate #ManzarSehbai #SaminaAhmed

A post shared by MANZAR SEHBAI (@manzarsehbai) on


منظر صہبائی کی جانب سے پوسٹ کی گئی سیلفی میں کراچی کے سمندر کا خوبصورت منظر بھی دکھائی دے رہا ہے جبکہ شوبز انڈسٹری کا یہ مقبول ترین جوڑا بے حد خوش نظر آرہا ہے۔

سینئر اداکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’سمندر سے لطف اندوز ہونے کا وقت۔‘

منظر صہبائی نے ہیش ٹیگ میں اہلیہ ثمینہ احمد کا نام لکھتے ہوئے اُنہیں اپنی ’سولمیٹ‘ یعنی بہترین ساتھی بھی قرار دیا۔

مداحوں کی جانب سے دونوں سینئر اداکاروں کی اس سیلفی کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال لاک ڈاؤن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی۔ 70 سال سے زائد عمر رکھنے والے منظر صہبائی کی ثمینہ احمد سے شادی 4 اپریل 2020 کو انجام پائی تھی۔

سینئر اداکار منظر صہبائی نے جیو ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف‘ میں عبدالعلیٰ کا کردار ادا کیا تھا اور اِس کے علاوہ بھی وہ بہت سے ڈراموں اور فلموں میں سینئر اداکار کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں جبکہ سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے بھی پاکستان کے مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے۔

تازہ ترین