• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف‘میں عبدالعلیٰ کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار منظر صبہائی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ ثمینہ احمد کو اپنی خوشی قرار دیا ہے۔

رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار منظر صہبائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔

View this post on Instagram

My Happiness Photag @GulraizSarfraz

A post shared by MANZAR SEHBAI (@manzarsehbai) on


منظر صہبائی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کے حسین رشتے کی عکاسی کرتی نظر آرہی ہے۔

سینئر اداکار نے تصویر کو ایک مختصر اور خوبصورت کیپشن دیتے ہوئے لکھا ’میری خوشی۔‘

مداحوں کی جانب سے دونوں سینئر اداکاروں کی اس تصویر کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال لاک ڈاؤن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی۔ 70 سال سے زائد عمر رکھنے والے منظر صہبائی کی ثمینہ احمد سے شادی 4 اپریل 2020 کو انجام پائی تھی۔

سینئر اداکار منظر صہبائی نے جیو ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف‘ میں عبدالعلیٰ کا کردار ادا کیا تھا اور اِس کے علاوہ بھی وہ بہت سے ڈراموں اور فلموں میں سینئر اداکار کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں جبکہ سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے بھی پاکستان کے مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے۔

تازہ ترین