• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا اسٹیڈیم روڈ سیکیورٹی کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر سے آنے والے ٹریفک کو حسن اسکوئر پل سے نیو ٹاؤن کی جانب موڑ دیا گیا ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوئر جانے والے  ٹریفک کو بھی نیو ٹاون کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اہلکار موقع پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے باقی میچز کے لیےانٹرنیشنل کرکٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں۔

کراچی پہنچنے والے کرکٹرز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے جبکہ ایونٹ کے میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین