• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکار عمران اشرف کا مقبول ترین ڈائیلاگ ’میں ہوں میرے ساتھ بھی میں ہوں‘ کا حقیقی ورژن سامنے آگیا۔

اداکار نے اپنے معروف ڈائیلاگ کو حقیقت میں تبدیل ہوتے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

عمران اشرف نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک غیر ملکی دولہا ہاتھوں میں شادی کا گلدستہ پکڑے خوشی کا اظہار کررہا ہے۔


تصویر میں ہی لکھا ہوا ہے کہ ’میں ہوں اور میرے ساتھ بھی میں ہوں، ڈائیلاگ حقیقت بن گیا۔‘

اداکار نے اپنی پوسٹ میں وضاحت دی کہ’ برازیل کے ایک شخص نے آخری لمحات میں منگیتر کے انکار کے بعد اپنے آپ سے شادی کرلی۔‘

تازہ ترین