ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کی ہاکی ٹیم اور اس کے منیجر پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نیشنل ہاکی چیمپئن شپ (این ایچ سی) ٹورنامنٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایم پی سی ایل کی ٹیم اور منیجر سعید اقبال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
این ایچ سی کے ڈائریکٹر ظاہر شاہ نے ایم پی سی ایل اور پنجاب کے درمیان میچ کو بلاجواز 12 منٹ تک روکنے کی پاداش میں ہوم ٹیم اور اس کے منیجر پر پابندی لگادی۔
ایونٹ کے دوران سوئی سدرن گیس کے کھلاڑی ذیشان بخاری اور پنجاب کے کھلاڑی اویس الرحمٰن کو امپائر سے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر ایک ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ظاہر شاہ کا کہنا ہے کہ پریمیئر ایونٹ میں کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جاسکتی۔