• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی، بیروزگاری بے قابو، وزیراعظم نئے سبز باغ دکھا رہے ہیں، سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ مہنگائی، بیروزگاری بے قابوہوگئی، وزیراعظم نئے سبز باغ دکھارہے ہیں۔

وزیراعظم روزانہ کہتے ہیں ”نہیں چھوڑوں گا“ لیکن پکڑتے ان کو بھی نہیں جو ارد گرد بیٹھے ہوئے ہیں ان لوگوں کو بھی پکڑیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قوم کی تقدیر بدلنے کے دعو یدار وزیراعظم اڑھائی سال میں اپنی تقریر نہیں بدل سکے ۔

اب وزیراعظم کہتے ہیں کہ اگلے اڑھائی سال ترقی کے ہیں حالانکہ گزشتہ800 دنوں سے بھی وہی وزیراعظم تھے۔ اس عرصہ میں مہنگائی اور بے روزگاری قابو سے باہر ہو گئی ۔

بد امنی نے ہر طرف ڈیرے ڈال لیے ، قوم مایوسی کے اندھیروں میں روشنی کی کوئی ایک کرن نہیں ڈھونڈ سکی ۔

تازہ ترین