• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسی حکومت سے موت اچھی جس کے بدلے ذلت ملے، مریم نواز

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ ایسی حکومت سے موت اچھی جس کے بدلے ذلت ملے۔استور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گلگت کے عوام اپنی قسمت کا فیصلہ ایسی حکومت کے ہاتھ میں نہیں دیں گے جو جاتی نظر آ رہی ہے، آج پورا پاکستان جھولیاں اٹھا کر عمران خان اور جعلی حکومت کو بد دعائیں دے رہا ہے، جس حکومت کو کونے کونے سے بددعائیں مل رہی ہوں کیا انہیں ووٹ دیں گے؟مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جس طرح آئے تھے اسی طرح جائیں گے، ایسی حکومت سے موت اچھی جس کے بدلے ذلت ملے، جو حکومت کو مل رہی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کی گنجائش نہیں، اگر دھاندلی کی کوشش کی گٔی تو عوام چھوڑیں گے نہیں، 2018 میں وقت اور تھا کہ دھاندلی کرلی گٔی، دھاندلی کرنے والے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین