کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سات ماہ بعد 5بوگیوں پرمشتمل چمن ٹرین سروس دوبار بحال کر دی گئی۔ڈی ایس ریلوے نےٹرین کو کوئٹہ اسٹیشن سے چمن کیلئے روانہ کیا۔مسافروں نے ریلوے سروس کی بحالی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ 7ماہ بعد سستا اور آسان ذریعہ سفر ریلوے کی بحالی سے لوگوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی ۔