• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، 60ہزار سے زائد کورونا مریض اسپتال داخل

امریکا میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی ہے۔ منگل کو سب سے زیادہ افراد بیماری کی وجہ سے اسپتالوں میں داخل کرلئے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے منگل کو سب سے زیادہ 60 ہزار سے زائد افراد کو بیماری کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اور تفصیلات جمع کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ منگل کو مجموعی طور پر 61 ہزار 694 افراد کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ اس سے قبل سب سے زیادہ59 ہزار 670 افراد کو 15 اپریل کو اسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا تھا۔

کئی ماہرین صحت نے وارننگ جاری کی ہے کہ امریکا میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد2 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

تازہ ترین