کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق جناح ایئر پورٹ پر کام کرنے والے متعدد ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
ایئرپورٹ پر ذمے داری ادا کرنے والے کورونا سے متاثرہ سی اے اے ملازمین نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔
سی اے اے کے ملازمین نے خود کو 14 روز کے لیے گھروں پر آئی سولیٹ کرلیا ہے۔
انتظامیہ نے کورونا وائرس کے شکار ملازمین کا اضافی چارج دیگر ملازمین کے حوالے کردیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے 27 کیسز سامنے آنے پر سی اے اے حیدرآباد ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سیل کیا گیا تھا۔