پاکستان ریلوے نے ایک بار پھر کورونا وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
پاکستان ریلوے نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ریلوے دفاتر میں سائلین اور عام افراد کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے دفاتر میں صرف وہی لوگ داخل ہوسکتے ہیں جنہیں طلب کیا جائے۔
نوٹیفکیشن میں واضح طور پر کہا گیا کہ ریلوے دفاتر میں ماسک نہ پہننے والے ملازمین کی تنخواہوں سے 100 روپے جرمانہ کاٹا جائے گا۔
محکمے ریلوے نےاپنے اعلامیے میں کورونا وائرس میں مبتلا ملازمین کو 14 دن کی چھٹی دینے کی اجازت بھی دی ہے۔