آپ آف لائن ہیں
اتوار13؍ ربیع الثانی1442ھ 29؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی آئی اے کا برطرف ملازمین کے کیسز کا جائزہ لینے کا فیصلہ

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے احکامات پر بر طر ف ملازمین کے کیسز کا جائزہ لینے کے لیے پی آئی اے نے کمیٹی قائم کردی ہے۔

پی آئی اے کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی ارکان میں ڈائریکٹر پریسیشن انجینئرنگ، جنرل منیجر لیگل سروسز،  جی ایم  فلائٹ سروسز، ڈی جی ایم اور اسسٹنٹ منیجر  ایچ  آر بھی ارکان میں شامل ہیں۔

کمیٹی برطرف ملازمین کے کیسز کا جائزہ لیکر سفارشات مرتب کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی 15 یوم میں متعلقہ رولز کے مطابق پرسنل ہیرنگ اور سفارشات مرتب کرے گی۔


سفارشات پر مجاز اتھارٹی کے فیصلے سے ہر ایک پیٹیشنرکو 30 نومبر سے قبل آگاہ کیا جائے گا۔

پی آئی اے ملازمین نے برطرفی کے فیصلوں پرنظر ثانی کے لئے 2019 میں سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید