• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


حکومت پاکستان کی جانب سے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے لازمی سروس ایکٹ میں تجدید کر دی گئی ہے ۔

ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق حکومت کی جانب سے پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ کی تجدید کی گئی ہے جس کے نتیجے میں مزید چھ ماہ کے لیے پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ جاری رہے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایکٹ 28 اکتوبر سے چھ ماہ کے لیے نافذ العمل قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایکٹ کے نفاذ میں توسیع کورونا وائرس سے درپیش مشکلات میں فضائی آپریشن کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین