• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افرادکی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں ملیں، کورنگی 51/C میں گھر سے 50سالہ حسین وارث کی پھندا لاش ملی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش جناح اسپتال منتقل کی، اہل خانہ نے بتایا کہ متوفی نے گھریلو پریشانی کی وجہ سے خود کشی کی ہے، جمشید کوارٹرتھانے کی حدود گرومندرگوشت مارکیٹ کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش جناح اسپتال منتقل کی، فوری طور پروجہ ہلاکت معلوم نہیں ہوسکی، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کردی گئی ہے، رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد چاولہ مارکیٹ کے قریب فلیٹ سے40سالہ خاتون شازیہ وہاج دختر محمد منظور کی 3 دن پرانی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی اسپتال منتقل کی، پیر آباد تھانے کی حدود بنارس چوک کے قریب 85سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، پولیس نے لاش عباسی اسپتال منتقل کی، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کردی۔

تازہ ترین