• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادی ڈیانا کا انٹرویو کرنے کے لیے جعلسازی کی تحقیقات

لندن(اے پی پی)برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ وہ ان الزامات کوبہت سنجیدگی سے لے رہا ہے کہ اس کے ایک رپورٹر نے آنجہانی شہزادی ڈیانا کا خصوصی انٹرویو لینے کے لیے ممکنہ طور پر جعلی دستاویزات کا استعمال کیا ۔امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے برطانوی نشریاتی ادارے کے ترجمان ٹم ڈیوی نے بتایا کہ ہم ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات کی تیاری کر رہے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ہمارے ایک رپورٹر مارٹن بشیرنے ماضی میں آنجہانی شہزادی ڈیانا کا خصوصی انٹرویو لینے کے لیے ممکنہ طور پر جعلی دستاویزات کا استعمال کیا۔ ٹم ڈیوی نے مزید کہا ہے کہ مارٹن بشیر کورونا وائرس کا شکار ہیں اور اس وقت اتنے بیمار ہیں کہ الزامات کا جواب نہیں دے سکتے۔واضح رہے کہ 15 نومبر 1995 کو برطانوی اخبارات کے صفحہ اول پرشائع ہونے والے اس انٹرویو میں شہزادی ڈیانا نے شہزادہ چارلس کے کمیلا پارکرکے ساتھ تعلقات کی جانب اشارہ کیا جس کے بعد برطانوی شاہی خاندان کی جدید تاریخ میں اس انٹرویو کو اہمیت حاصل ہو گئی۔
تازہ ترین