• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاپ سیڈڈ ڈینس شاپووالو کو اے ٹی پی صوفیہ اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

صوفیہ (اے پی پی)کینیڈاکے نامور ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈڈ دینس شاپووالو اور جرمنی کے فورتھ سیڈڈ جان لینارڈ سٹروف اے ٹی پی صوفیہ اوپن ٹینس کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ بلغاریہ کے دارلحکومت صوفیہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچزمیں مالدیپ کےٹینس کھلاڑی رادو البوٹ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈاکے نامور ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈڈ دینس شاپووالوکو سٹریٹ سیٹس میں اپ سیٹ شکست سے دو چار کر کے ٹاپ ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ رادو البوٹ کی فتح کا سکور 2-6اور 4-6تھا۔ ایک اور میچ میں کینیڈا کے واسک پوسپیسل نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے فورتھ سیڈڈ جان لینارڈ سٹروف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 4-6سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
تازہ ترین