• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان، کورونا کے سبب معاشی بحران، خودکشیوں میں اضافہ

ٹوکیو(عرفان صدیقی)جاپان میں کورونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والے معاشی بحران کے سبب خود کشی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، صرف اکتوبر کےمہینے میں جاپان میں 2150افراد نے خود کشی کی جس میں خواتین کی تعداد 851 ہے، جو گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں ہونے والے خود کشیوں کے واقعات سے 82 فیصد زیادہ ہے ، جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا سے پیدا ہونے والے معاشی بحران میں حکومت کی جانب سے معاشی امداد کے باوجود عام آدمی کے لیے معاشی مسائل بڑھتے جارہے ہیں جس کے سبب خود کشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے ، رپورٹ کے مطابق 2015ء سے جاپان میں خود کشی کے واقعات میں مسلسل کمی واقع ہورہی تھی تاہم موجودہ سال مارچ کے بعد سے خود کشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے خاص طور پر خواتین میں خود کشی کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے ، ستمبر کے مہینے میں جاپان میں 1800 افراد نے خود کشی کی تھی جبکہ اکتوبر میں تین سو افراد کے اضافے کے ساتھ خود کشی کرنے والے افراد کی تعداد 2152 ہوچکی ہے جس میں 851 خواتین شامل ہیں ۔

تازہ ترین